دختر کو رہا کرانے کے سی آر نے مودی سے سودے بازی کرلی

   

کریم نگر میں بی آر ایس امیدوار بی ونود کو بلی کا بکر بنایا جارہا ہے، ریاستی وزیر پونم پربھاکرکا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر نے جیل میں موجود اپنی دختر کویتا کو رہا کرانے کیلئے وزیراعظم مودی سے سودے بازی کرلینے کا الزام عائد کیا۔ کریم نگر کے بی آر ایس امیدوار بی ونود کو بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ ضلع راجنا سرسلہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں 14 لوک سبھا حلقوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ کانگریس پارٹی نے عدے کے مطابق 100 دن میں 6 کے منجملہ 5 گیارنٹی پر عمل کردیا ہے، جس سے بی آر ایس اور بی جے پی پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور کانگریس حکومت کے خلاف جھوٹے، من گھڑت الزامات عائد کررہی ہیں۔ 10 سال تک اقتدار پر رہنے والے چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کو لوٹنے کے ساتھ مقروض بنادیا۔ کرکز میں 10 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی تقسیم آندھراپردیش بل میں تلنگانہ سے جو وعدے کئے گئے ہیں، انہیں پورا کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کے عوام نے بی آر ایس کو سبق سکھایا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں اب بی جے پی کی لہر جاری ہے۔ ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے بی آر ایس اور بی جے پی کو ایک سکہ کے دو رخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس شکست قبول کرلی ہے اور بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دی ہے۔ کویتا کو جیل سے رہا کرانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے سودے بازی کرتے ہوئے بی جے پی کو کامیاب بنانے کا خفیہ سازباز کرلیا گیا ہے۔ کریم نگر میں بی آر ایس کے امیدوار بی ونود کو بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ پونم پربھاکر نے بی جے پی کے امیدوار کریم نگر بنڈی سنجے پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بھگوان رام کو صرف بی جے پی تک محدود کررہی ہے۔ بنڈی سنجے کو عوام نے اسمبلی انتخابات میں مسترد کردیا ہے وہ دوبارہ بے شرمی سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔2