درختوکوکاٹنے پر سعودی عربیہ میں 30ملین ریال کا جرمانہ اور دس سال قید کی سزا

,

   

ریاض۔ماحولیات کے ساتھ توڑ پھوڑ کو نمٹنے کے لئے سعودی عربیہ میں انتظامیہ نے اعلا ن کیا ہے کہ درختوں کو کاٹنے والوں پر 30ملین ریال کا جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنائی جائے گی ’چہارشنبہ کے روز مذکورہ نیوعرب ویب سائیڈ نے اس طرح کی جانکاری پر مشتمل خبر شائع کی ہے۔

اس ہفتہ سعودی عر ب کے پبلک پراسکیوشن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ”درختوں‘ جڑی بوٹیوں کوکاٹنا یاس کو جڑوں کو نکالنا ’اس کو منتقل کرنا‘ یاپھر مٹی سے انہیں نکالنا‘ اس کے پتے یا کسی حصہ کو منتقل کرنا“ جرم قراردیاجائے گا اور ایسے فرد کوزیادہ سے زیادہ جیل میں قید کرنے کی سزا سنائی جائے گی۔

مذکورہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ اعلان سعودی عربیہ کے ویثرن 2030ترقی پلان کا حصہ ہے تاکہ دہے کے اختتام تک ماحولیاتی استحکام کو حاصل کرنا ہے۔

وزیر ماحولیات عبدالرحمن ال فدلی نے پچھلے ماہ ”لیٹس میک اٹ گرین“ کی شروعات کی تھی‘جس کے تحت اپریل2021تک الجزیرہ کے بموجب مملکت بھر میں 10ملین درخت لگائے جائیں گے