درخت گرنے سے برطانوی حکومت کو لاکھوں ڈالرس کا نقصان

   

لندن:برطانیہ میں تیز ہوا چلنے کے باعث درخت گرنے سے حکومت کو 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ درخت ہوا سے اڑ کر دو جا گرا لیکن اس نے تباہی مچا دی تھی، درخت گرنے سے قریب کھیلتی ایک بچی کی موت ہو گئی۔ عدالت نے میونسپل حکام کو غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب قرار دیا اور بچی کے لواحقین کو 2 لاکھ 80 ہزار پانڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ یہ رقم تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر بنتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجاز عدالتی حکام نے مقامی کونسل کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ ہوا چلنے سے پہلے ہی اس درخت کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی اور یہ بوسیدہ ہو چکا تھا۔بعد ازاں ہوا چلی تو یہ درخت ہوا میں اڑ کر تباہی اور بچی کی موت کا باعث بن گیا۔ 6 سالہ ایلا ہینڈرسن شمالی انگلینڈ کے شہر نیو کیسل میں سکول کے کھیل کے میدان میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ تیز ہواں کے باعث وہ قریبی ولو کے درخت سے بوسیدہ لکڑی کے ایک بڑے ٹکڑے سے ٹکرا گئی۔