6 سوالات میں چار کا جواب دینا ہوگا ، سکریٹری محکمہ تعلیمات کے احکامات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دسویں جماعت کے پرچہ سوالات میں طلبہ کے قدرے انتخاب میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 6 میں سے چار سوالات کے جوابات لکھنا کافی ہے ۔ سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا نے اس ضمن میں احکامات جاری کیا ہے ۔ 28 دسمبر کو جاری کردہ آرڈر کے مطابق پہلے مضمون کے سوال کے سیکشن میں صرف انٹرنل چوائس کا انتخاب ہوتا تھا ۔ یعنی ہر سوال میں دو سوال A یا B پوچھے جائیں گے ۔ ان میں کسی ایک کا جواب دینے کی گنجائش فراہم کی گئی ۔ اس پر تنقیدیں کی گئی ۔ دو سال تک کورونا بحران کی وجہ سے طلبہ باقاعدہ کلاسیس سے دور رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر اثر پڑا ہے ۔ ٹیچرس تنظیموں کی جانب سے امتحانی نظام کو تبدیل کرنے کا دباؤ ڈالنے کے بعد انٹرنل چوائس کے آپشن کو ہٹادیا گیا ہے ۔ 6 سوالات میں 4 سوالات کے جوابات کو لکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جس سے ماباقی دو سیکشنس میں ہر سوال کے مارکس کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ یہ تبدیلی تلگو ، انگریزی اور ہندی مضامین پر لاگو نہیں ہوگی ۔ بقیہ غیر زبانی مضامین جیسے ریاضی ، سائنس ، سماجی علم کے لیے یہ اگلے اپریل میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات کے ساتھ تعلیمی سال 2023-24 میں ہی لاگو ہوگا جاری کردہ احکامات میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یہ تمام تبدیلیاں نویں جماعت پر بھی لاگو ہوں گی ۔۔ ن