18 مارچ سے سالانہ امتحانات کا آغاز ، ایس ایس سی بورڈ سے تمام انتظامات مکمل
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی بورڈ نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 5 منٹ تاخیر سے پہونچنے والے طلبہ کو امتحانات تحریر کرنے کا موقع فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ اس کے بعد پہونچنے والے طلبہ کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ طلبہ کو مقررہ وقت سے پہلے امتحانی مراکز پہونچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 18 مارچ سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ۔ ایس ایس سی بورڈ کے عہدیداروں نے تمام تیاریوں کو قطعیت دے دی ہے ۔ پرچوں کے افشا کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر سخت سیکوریٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ پیپر کوڈ ، سبجکٹ ، میڈیم غلط آجانے پر انویجلیٹرس فوری چیف سپرنٹنڈنٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں (CSDO) سے رابطہ پیدا کریں ۔ اس معاملے میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانون 1997 کے تحت تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے ۔ مثال کے طور پر پہلے دن ( تلگو ) امتحان کے دن پرچہ سوالات تبدیل ہونے کے امکانات ہیں ۔ دسویں جماعت کے ریگولر طلبہ کے لیے 10 ٹی ، 02 ٹی کوڈ کے پیپرس کا امتحان 80 نمبرات پر ہوگا اسی دن 03T کوڈ کا پیپر کا امتحان 60 نمبرات کمپوزٹ کورس تلگو طلبہ کے لیے انعقاد کیا جائے گا ۔ ان دونوں پرچوں کی تقسیم کے دوران انویجلیٹرس الجھن کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ تلگو کے ساتھ اردو امتحان میں اسطرح کے مسائل پیش آسکتے ہیں ۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے عہدیداروں نے کمپوزٹ پرچہ سوالات کلر پیپر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ 2