دسہرہ تہوار : گھروں میں سرقہ سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری

   

سدی پیٹ۔11اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دسہرہ تہوار چھٹیوں کے پس منظر میں عوام اپنے گاؤں، رشتہ داروں کے گھروں کو سفر کرنے کے وقت خالی رہنے والے گھروں میں چوری نہ ہونے کیلئے مناسب احتیاط برتنا چاہیے سدی پیٹ پولیس کمشنر رشمی پیرومال، آئی پی ایس نے عوام سے اپیل کی۔اس موقع پر سی پی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہوار چھٹیوں کو نظر میں رکھ کر ضلع بھر میںخاص طور پر دیہی علاقے، کالونیاں، گھروں کے ارد گرد پولیس گشت (پیٹرولنگ) کو مزید مضبوط کیا گیا، پہلے جرائم درج حساس علاقوں کو شناخت کرکے، وہاں پولیس کا خصوصی نگرانی کا انتظام کیا گیا۔لکشمی پیرومال کمشنر پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ سفر پر جانے سے پہلے گھروں کو مضبوط تالے لگانا چاہیے۔ گاؤں جا رہے بھروسہ مند پڑوسیوں کو اور ضرورت ہو تو مقامی پولیس اسٹیشن میں بتانا چاہیے۔ گھروں کے پاس لگائے سی سی ٹی وی کیمرے صحیح کام کر رہے ہیں یا نہیں چیک کرنا چاہیے۔ نہ ہونے والے ہو سکے تو لگانا چاہیے۔ سفر کی تفصیلات، گاؤں جا رہے موضوع کو سوشل میڈیا میں کھلے عام ظاہر نہ کریں۔ سفر کے وقت اخبار، دودھ سپلائی کو عارضی طور پر روکنا چاہیے۔ گھر کے دروازے کے سامنے اخبار، دودھ پیکٹ جمع ہوں تو گھر خالی ہے چوروں کو آسانی سے سمجھ آتا ہے۔ کالونیوں یا گاؤں میں اجنبی افراد کی نقل و حرکت دکھے تو فوراً ڈائل 112 کرکے یا مقامی پولیس کو اطلاع دینی چاہئے ، عوامی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔