دس سال تک وزیراعلی رہنے چندرشیکھرراؤ کا بیان

   


سرمایہ دارانہ مزاج کی عکاسی:بی جے پی
حیدرآباد۔ تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان اعلی کے کرشنا ساگر راو نے کہا کہ آئندہ دس سال تک وزیراعلی برقرار رہنے چندرشیکھرراو کا بیان ان کی غیر جمہوری ، سرمایہ دارانہ مزاج کو ظاہر کرتا ہے ۔ ساگر نے کہا مجھے اس طرح کے بیان سے تعجب ہورہا ہے کیونکہ لوگ ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ آئندہ انتخابات کب ہوں گے ؟۔بی جے پی ترجمان نے کہاکہ ٹی آرایس فورمین شو کی حامل جماعت ہے تاہم وزیراعلی کے بیان،تلنگانہ کے عوام کویہ بتایا ہے کہ ٹی آرایس ون مین شوپارٹی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پارٹی کے عاملہ کے اجلاس میں چندرشیکھرراو نے ان کے فرزند کے تارک راما راو کو وزیراعلی بنائے جانے کی تجاویز کے درمیان یہ واضح کردیا تھا کہ وہ ہی آئندہ دس سال تک وزیراعلی رہیں گے ۔