دشمن کو دوست بنانے والی چائے

,

   

کراچی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کی جرأت مندی کے چرچے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی ہیں۔ پاکستان کے ایک شہر میں (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے) ایک چائے فروش اپنے اسٹال پر چائے فروخت کرنے کے لئے ابھینندن ورتھمان کی تصویر کا استعمال کیا ہے۔ چائے کی دوکان کا نام ہے ’’خان ٹی اسٹال‘‘ اور اس کے نیچے ایک ایسا جملہ درج ہے جو یقیناً سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ جملہ اس طرح ہے: ’’ایسی چائے کہ دشمن کو بھی دوست بنائے‘‘۔ ابھینندن ورتھمان کو چائے کی چسکی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ابھینندن ورتھمان کے MiG-21 لڑاکا طیارہ کو پاکستان نے مار گرایا تھا اور بعدازاں انہیں گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی اور امن کے ساتھ ابھینندن کو اندرو ن 24 گھنٹے واگھا سرحد سے ہندوستان کے حوالے کردیا تھا۔