سرینگر: دفعہ 370کے متعلق عدالت عظمیٰ کے پیر کو فیصلہ سنانے کے پیش نظر کشمیر بالخصوص سری نگر میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے ۔ سر نگر سمیت وادی کے قریب و جوار میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس سمیت سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے وہاں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔