دفعہ 370 کی برخاستگی پر پولیس کی چوکسی

   

کریم نگر میں حفاظتی اقدامات کے تحت 144 کا نفاذ:کمشنر کملاسن ریڈی کی ہدایت

کریم نگر ۔ /7 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلقہ دفعہ 370 کی مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے برخواستگی پر کریم نگر کمشنر یٹ پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔ ریاستی پولیس کی جانب سے دیئے گئے احکامات کے تحت پولیس نے احتیاطی اقدامات پر توجہ مبذول کردی ہے۔ کریم نگر مستقر کے بشمول کمشنریٹ حدود میں حساس مقامات پر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی ۔ کسی بھی قسم کاناخوشگوار واقعہ نہ ہو پولیس کا زبردست بندوبست کردیا گیا ہے اور دفعہ 144 نافذ العمل ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس کی اسپیشل فورس قریب 500جوانوں کو بندوبست کیلئے رکھا گیا ہے سبھی حساس علاقوں میں پولیس کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ مرکزی یا کسی اور مقام سے کوئی فورس کو نہیں بلایا گیا ہے اہم شاہراہوں کے سبھی مقامات اور کالونیوں میں بھی پولیس فورس کو رکھا گیا ہے اور زیادہ فورس کو متعین کردیا گیا ہے۔ ریالیاں، دھرنا نہ دینے کیلئے پولیس عوام سے خواہش کررہی ہے۔ کریم نگر میں کشمیر کے خصوصی موقف کی برخواستگی پر مرکز کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے بی جے پی قائدین نے بے انتہا خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی ضلع صدر پی ایس نارائن نے تلنگانہ چوراہے پر کامیابی کا جشن مناتے ہوئے وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ کی تصاویر کودودھ سے نہلایا ۔ اے بی وی پی قائدین نے بھی عدالت چوراہے پر جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔