دلت کانگریسی رہنما سری نواس مورتی بی جے پی میں شامل

   

بنگلورو۔ بی جے پی کو ایک بڑی خبر ملی ہے کہ دلت رہنما اکھنڈہ سری نواس مورتی کرناٹک کے پلکیشی نگر سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے رہے لیکن انہوں نے چہارشنبہ کوزغفرانی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ پلکیشی نگر اسمبلی بنگلورو شمالی لوک سبھا حلقہ کے تحت آتی ہے جہاں سے مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بنگلورو میں ان کی رہائش گاہ پر اکھنڈا سری نواسمورتی کو بی جے پی پارٹی کا جھنڈا دے کر ان کا خیرمقدم کیا۔ انتخاب کے اس مرحلے پر اکھنڈہ کی شمولیت سے پارٹی کو بڑی طاقت ملی ہے۔ مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے بنگلورو شمالی لوک سبھا سیٹ سے 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ ووٹوں سے جیت جائیں گی۔ جب بنگلورو میں ڈی جے ہلیکے جی ہالی ہندو مسلم تشدد ہوا تو اکھنڈہ سرینواس مورتی کا گھر جلادیا گیا۔ اس وقت ان کی اپنی پارٹی کانگریس نے ان کی حمایت نہیں کی۔ ہم ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، یدیورپا نے کہا۔ یدیورپا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی نے اکھنڈ سرینواس مورتی اور ان کے پیروکاروں کی شمولیت سے اپنی بنیاد کو مضبوط کیا ہے۔ بنگلورو کے ضلع صدر ایس ہریش نے کہا، دھرم’ اور ‘ادھرم’ کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ اکھنڈہ سرینواس مورتی نے ‘دھرم’ کا ساتھ دیتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیارکی ہے۔