دلہن شادی کے بعد عاشق کے ساتھ فرار

   

مونگیر : بہار کے ضلع مونگیر میں شادی کے 7 روز بعد دلہن اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ شوہر نے روکنے کی کوشش کی تو عاشق نے اسے ڈرایا اور اسکارپیو گاڑی میں اپنی معشوقہ کو لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے دلہن اور اس کے بوائے فرینڈ دیویانشو کو گرفتار کرلیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔ اس میں صاف نظر آرہا ہے کہ عورت بھرے بازار میں فرار ہورہی ہے۔