دمائی گوڑہ میں نعش دستیاب،علاقہ میں معمولی سنسنی

   

حیدرآباد،16اکتوبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے جواہر نگر کے دمائی گوڑہ علاقہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پائی گئی۔مقامی افراد نے آج صبح یہ نعش دیکھ کر اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جو وہاں پہنچی۔اس شخص کی عمر تقریبا 30برس ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔