دنیا بھر میں ‘ایکس’ سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال

   

اسلام آباد: دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس اور فیس بُک کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ، ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے سے صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی تھیں۔ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن پر ایکس کی ہوم فیڈ پر ریگولر ٹویٹس کے بجائے ‘ویلکم ٹو یور ٹائم لائن’ دکھایا گیا، پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا تھا۔