دنیا بھر میں سونا مہنگا، یو اے ای میں تاریخی کمی

   

دبئی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1886ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس کے باعث دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم یو اے ای میں اس کے برعکس سونے کے شرحوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ امارات میں سونے کے قیمتوں میں تاریخی چار درہم فی گرام تک کمی ہوئی ہے جب کہ مزید کمی کا بھی امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔