دنیا بھر میں پرکورونا وائرس کے 4593 معاملوں کی تصدیق

,

   

جنیوا، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 4593 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 4537 معاملے چین میں سامنے آئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین میں اس وائرس سے 4537 افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ چین میں اس وائرس سے اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک کورونا وائرس کے 4537 معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں 14، سنگاپور میں سات، جاپان میں چھ، امریکہ اور آسٹریلیا میں میں پانچ، کوریا اور ملیشیا میں چار، فرانس میں تین، ویت نام اور کینیڈا میں دو اور نیپال، سری لنکا اور جرمنی میں ایک ایک مریض کے سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹ ایڈ نوم گیبریس کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کی سینئر ٹیم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس کو لے کر اپنی تازہ رپورٹ سونپی۔ اس ٹیم نے اس وائرس سے لڑنے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔اس میٹنگ میں ووہان سمیت دیگر صوبے اور شہروں میں کورونا وائرس میں بہتری کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ملائیشیا میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 7ہوگئی
کوالالمپور، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ملائیشیا میں کوروناوائرس کے تین نئے معاملات کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی یہاں اس وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے ۔ملیشیا کے ‘اسٹار نیوز ’ نے وزارت صحت کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے ۔ اخبار نے وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل نور ھشام عبداللہ کے حوالہ سے کہا‘‘کوروناوائرس سے متاثر تمام مریض چین کے رہنے والے ہیں ’’۔قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس کا پہلا معاملہ چین کے شہر ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا۔ چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اب تک 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 5،900 سے زیادہ لوگوں میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے ۔