دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی بنانے کا ریکارڈ

   

پیرس: فرانس کے نان بائیوں نے دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی ‘‘ بیگوئٹ‘‘ تیار کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی ڈبل روٹی تیار کی گئی ہے ۔ جی ڈبلیو آر کے مطابق یہ روٹی 461فٹ لمبی ہے ۔یہ لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی بیگویٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے ۔ اس کی لمبائی کو فٹوں سے میٹروں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 140،53 میٹر بنتی ہے ۔فرانس کے نان بائیوں نے اس ریکارڈ کا اعزاز پانے کے لیے پہلے سے کام شروع کر رکھا تھا۔