دنیا کی ٹاپ 10 دولتمند ترین خاتون صنعت کاروں میں 5 کا تعلق امریکہ سے

   

ہندوستان کی ساوتری جندال 39 بلین ڈالر اثاثہ جات کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ، فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی خاتون صنعت کار شامل
حیدرآباد۔8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) عام طور پر تجارت کے شعبہ میں خواتین کی نمائندگی کم ہے لیکن تجارتی اعتبار سے دنیا کی دولتمند ترین 10 خواتین میں 5 کا تعلق امریکہ سے ہے۔ دنیا کی ٹاپ 10 دولتمند ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس میں وال مارٹ کی الائیس والٹن 134 بلین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فرانس کی لوریل کمپنی کی سربراہ اور ان کے افراد خاندان کے اثاثہ جات 100 بلین ڈالر درج کئے گئے جو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ کی جولیا کوچ نے 81.2 بلین ڈالر اثاثہ جات کے ساتھ دنیا بھر میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ دولتمند ترین خواتین میں امریکہ کی پانچ خاتون صنعت کاروں کے علاوہ چین ، ہندوستان ، سوئٹزرلینڈ ، فرانس اور چلی کی خاتون صنعت کار بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کی ساوتری جندل کو اسٹیل کے شعبہ میں برتری حاصل ہے اور ان کے اثاثہ جات 39.1 بلین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساوتری جندل دنیا کی دولتمند ترین 10 خواتین میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاندانی تجارت کے پس منظر میں سرمایہ کاری کے ذریعہ خاتون صنعت کاروں نے اپنے اثاثہ جات میں اضافہ کیا ہے ۔ کارپوریٹ اداروں میں فیملی بزنس کے اعتبار سے ریلائنس انڈسٹریز میں انیتا امبانی نے خاتون صنعت کاروں میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ مکیش امبانی کی شریک حیات کی کاروبار میں مناسب حصہ داری ہے۔ خانگی سطح پر خاتون صنعت کاروں کی کمی نہیں لیکن ملٹی نیشنل کمپنی کے معاملہ میں ان کی حصہ داری مرد صنعت کاروں کے مقابلہ کم ہے۔ 1/k/m/b