دنیا کے سب سے بڑے درخت کے قریب جانے پر 5ہزار ڈالرز جرمانہ ہوگا

   

نیویارک : دنیا کے سب سے بڑے درخت ہائپرون تک لوگوں کو جانے سے روکنے کیلئے 5ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نیشنل پارک کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس درخت کے قریب جانے والے فرد کو 6ماہ قید اور 5ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا سامنا ہوگا۔ یہ درخت نیشنل پارک میں بہت اندر موجود ہے اور کوئی راستہ اس کی جانب نہیں جاتا،مگر وہاں جانے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث درخت کو سنگین ماحولیاتی اثرات کا سامنا ہے۔اس درخت کو 2006میں ماہرین نے دریافت کیا تھا اور اس کی لمبائی 115.92میٹر ہے۔ ہائپرون عام راستے پر موجود نہیں اور اس کے ارگرد بہت زیادہ سبزہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں تک پہنچنے کے لیے کافی جھاڑیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔