دوبئی۔ کینسر کی چوتھے اسٹیج پر جدوجہد کرنے والے 17سالہ لڑکے نے سی بی ایس سی میں 97فیصد نشانات حاصل کئے

,

   

اپنی اس کامیابی کو انہوں نے اساتذہ‘ فرینڈس اور فیملی ممبرس کے نام منسوب کیا
ابوظہبی۔ دوبئی میں ایک 17سالہ طالب علم نے انڈین سنٹرل بورڈ برائے سکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس سی) کے 12ویں جماعت کے امتحانات میں 97.2فیصد نشانات حاصل کئے ہیں‘ اپنی کینسر سے جدوجہد کو شکست دے کر اس نوجوان نے یہ نشانات حاصل کئے ہیں جس کے نتائج جمعہ30جولائی کے روز اعلان کئے گئے ہیں۔

ببن بلدیو راج جو ہڈیوں کے کینسر میں چوتھے اسٹیج پر ہیں نے اسپتال کے بیڈ سے امتحان لکھا اور انگریزی او رمیڈیا تعلیمات دونوں میں 98نمبرات حاصل کئے‘ جبکہ ہوم سائنس اور مارکٹینگ میں 97‘ اور اپنے اکنامکس کے پرچہ میں 96نشانات حاصل کئے ہیں۔

اسکول میں تیسرے نمبر پر ائے اور علاج کے دوران ہی اپنی ان لائن کلاسیس میں شریک رہے۔انہوں نے خلیج ٹائمز کو بتایاکہ”ریموٹ لرننگ کے ساتھ‘ میں اسپتال کے بیڈ سے کلاسیس میں شریک ہوتا تھا کیونکہ میرا علاج چلارہاتھا۔

اسکرین پرروز زیادہ وقت گذارنا مشکل تھا‘ کیونکہ یہ نیا طریقہ تھا۔ تاہم میں ثابت قدم رہا اور تیاری کی۔ پری بورڈ او راس کے بعد کے مراحل میں بہتر کام کیا“۔اپنی اس کامیابی کو انہوں نے اساتذہ‘ فرینڈس اور فیملی ممبرس کے نام منسوب کیا۔ ابتدا میں ان کا علاج الزہرہ اسپتال میں ہوا۔

فی الحال امریکی انکالوجی انسٹیٹیوٹ‘ جالندھر میں ان کا علاج کیاجارہا ہے جو ہندوستان کے شمال میں ریاست پنجاب کا حصہ ہے۔ ڈاکٹرس نے کیموتھرپی کے چھ دور تجویزکی ہے اور وہ دو ختم کرچکے ہیں۔

امارات انکاولی سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر حامد الشمسی نے کہاکہ راج کی کامیابی کے لئے انہیں فخر ہے۔ سال 2019میں اپنے غیر منافع بخش تنظیم کے ذریعہ خدمات پر راج کو باوقار ڈائنا ایوارڈ سے نوازا گیاہے جس کا نام ”دی اسمائیل گلڈ“ہے اور وہ ”امید“ نامی غیر منافع بخش ادارے کے ساتھ بھی شریک بانی ہیں۔

پچھلے سال اقوام متحدہ کی کانفرنس کی 15ویں کانفرنس جس کو انعقاد ان کے اسکول کی جانب سے کیاگیاتھا اس میں سکریٹری جنرل تھے اور اقوام متحدہ کانفرنس کے طرز کے بے شمار کانفرنسوں میں بھی شرکت کی ہے۔

راج نے مزیدکہاکہ”اس طرح کی سرگرمیوں نے مجھے حوصلہ دیاہے۔ میں کالج میں داخلہ کی درخواست کی تیاری کررہاہوں۔ انٹرنیشنل قوانین کا مطالعہ میرا منصوبہ ہے۔ میں ایک وکیل بننا چاہتاہوں“۔