دوبئی ڈیوٹی فری میں 11ماہ کے محمد صالح نے جیتا 7کروڑ کا انعام

,

   

لاٹری کے برآمد نتیجے سے والد محمد رمیس رحمن نہایت خوش دیکھائی دے رہے ہیں
دوبئی۔گیارہ ماہ کے کیرالا سے تعلق رکھنے والے محمد صالح دوبئی ڈیوٹی فری (ڈی ڈی ایف) کے صدی کے ارب پتیو ں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ صالح جو 13فبروری کے روز ایک سال کے ہوں گے انہوں نے یواے ای کی ماہانہ لاٹری میں ایک ملین ڈالر(سات کروڑ) روپئے جیتے ہیں۔لاٹری کے برآمد نتیجے سے والد محمد رمیس رحمن نہایت خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔

منگل کے روز رحمن نے کہاکہ ”اپنے بیٹے کے نام پر میں نے ٹکٹ خریدا تھا۔ وہ بڑا قسمت والا ہے۔ یہ ایک بڑی جیت ہے۔ میں نے اب تک فیصلہ نہیں کیاہے کہ اس رقم کا کیا کرنا ہے“

۔ پچھلے چھ سالوں سے ابوظہبی میں رہنے والے رحمن نے کہاکہ وہ پچھلے ایک سال سے دوبئی ڈیوٹی فری کے پرموشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

گلف نیوز کی خبر کے مطابق جنھوں نے جس ٹکٹ پر جیت حاصل کی ہے اس کا نمبر1319ہے جو 323سیریز کا حصہ ہے۔ رحمن نے کہاکہ ”مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے کا مستقبل روشن ہے۔

اس کی زندگی کی شروعات نہایت مثبت پہل سے ہوئی ہے۔ اپنی خوشگوار زندگی میں برکت اور شاندار قسمت کا شکر گذارہوں“۔

مزے دار بات یہ ہے کہ معصوم کو نام مصرکے مشہور فٹبال کھلاڑی محمد صلاح کے نام پر رکھا گیاہے۔ ڈی ڈی ایف جیتنے والوں میں ایک ایرانی پناہ گزین 33سالہ شگیاگ اتر زیدہ بھی ہے جنھوں نے دوبئی سے مرسڈیز بنزS560جو1745سیریز کی گاڑی ہے جیتا ہے۔

ان کا ٹکٹ نمبر0073ہے۔ وہ ایک صنعت کار ہیں جو اپنے فیملی کاروبار بھائی کے ساتھ چلاتی ہیں۔

جب کبھی وہ سفر کرتی ہیں تو دوبئی ڈیوٹی فری کے پرموشن کا ٹکٹ خریدتی ہیں اور وہ اس جیت پر شکر گذار ہیں