دوبے انکاؤنٹر :کمیشن کی دوبارہ تشکیل کی عرضی خارج

   

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے اترپردیش کے مجرم وکاس دوبے اور اس کے گینگ کی مڈبھیڑ کی تفتیش کیلئے تشکیل دئے گئے کمیشن کو دوبارہ تشکیل دینے کی عرضی منگل کے روز خارج کر دی۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنہ اور جسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے مرکزی حکومت کی جانب سے سالسٹر جنرل تُشار مہتا اور عرضی گذار گھنشیام اپادھیائے اور انوپ کمار انوپ کمار اوستھی کی دلیلیں سننے کے بعد عرضیاں خارج کر دی۔عرضی گذاروں نے کمیشن میں شامل سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے ایل گپتا پر سوال کھڑا کرتے ہوئے عدا لت سے انھیں کمیشن سے ہٹانے اور ان کی جگہ کسی اور کو رکھنے کی گذارش کی تھی۔ عرضی گذاروں میں سے ایک گھنشیام اپادھیائے نے کمیشن میں شامل ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ششی کانت اگروال پر بھی سوال کھڑے کیے تھے ۔ بینچ ان کی دلیلوں سے مطمئن نظر نہیں آئی اور عدالت عظمیٰ کے سابق جسٹس بی ایس چوہان کی صدارت والی کمیشن کو دوبارہ تشکیل دینے کی درخواست کو نا منظور کر دیا۔