دورہ سعودی عرب میں شہباز شریف کے ہمراہ فضل الرحمن اور مریم نواز بھی ہوں گی

,

   

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ ادائیگی بھی کریں گی۔خیال رہیکہ وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم دورہ کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔