میلبورن۔آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اگر ان کے ٹیم کے کچھ ساتھی سیکیورٹی کی بنیاد پر آئندہ دورہ پاکستان سے دستبردار ہو جاتے ہیں تو انہیں حیرت نہیں ہوگی۔آسٹریلیا اپنے پہلے پاکستان کے دورے پر مارچ میں تین ٹسٹ، تین ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا، جوکہ 1998 کے بعد ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا تاہم، سیکیورٹی خدشات پر تشویش کی آوازیں گزشتہ ہفتے ایک میڈیا رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیائی کیمپ میں موجود بہت سے لوگ اس بارے میں خوفزدہ تھے کہ آیا پاکستان محفوظ رہے گا۔