دور فسطائیت کی ابتدائی علامتیں۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا مواتراکا انتباہ۔ ویڈیو
سال2014کے بعد ملک میں ایک نیا ماحول دیکھائی دے رہا ہے۔
مذہب‘ ذات پات او رگائے کے نام پر ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات۔ اظہار خیال کی آزادی پر کارضرب‘ حب الوطنی کے نام پر مقدمات کا اندراج‘ انتخابی جلسوں میں حب الوطنی اور فوج کے نام کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے ووٹ مانگنے کی اپیل‘
دستور اداروں پر کنٹرول‘ غیر جمہوری اور غیر دستوری فیصلوں سے عوام کو پریشانی میں ڈالنا۔
اس کے علاوہ صحافیوں پر کنٹرول کی نئی شروعات دورفسطائیت کی ابتدائی علامتوں میں سے ایک ہے۔
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوامواترا نے پارلیمنٹ میں اپنے پہلے خطاب کے دوران ان باتوں کا انتباہ دیتے ہوئے امریکہ کی پارلیمنٹ میں چسپاں دور فسطائیت کے آغاز کی سات نشانیوں کاذکر کیاہے۔
انہوں نے ایک ٹیلی ویثرن نیو زچیانل پر بی جے پی لیڈر کے ساتھ ہوئے مباحثہ میں بھی اس کا ذکر کیاہے۔
پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں