احمدآباد : ویسٹ انڈیز 238 کے ٹارگٹ کے تعاقب میں 46 اوورس میں صرف 197 پر آل آؤٹ ہوگیا اور میزبان ہندوستان 44 رنز کی کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی ونڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل عبور سبقت لے لی ہے۔ پیس بولر پرسیدھ کرشنا کو 9-3-12-4 کی شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹاس نکولس پورن نے جیت کر روہت شرما زیرقیادت ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی (انڈین اننگز اندرونی صفحہ پر)۔ جوابی اننگز میں مہمانوں کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوا۔ صرف چار نمبر پر ایس بروکس نے 44 رنز کا حصہ ادا کیا جو پوری ٹیم کی طرف سے ٹاپ اسکور ثابت ہوا۔ روہت نے چھ کھلاڑیوں سے بولنگ کرائی اور سب نے کم از کم ایک وکٹ لی ہے۔