دولت اسلامیہ سے متاثر گروپ کی تلاش میں دھاوے

   

پنجاب اور مغربی اترپردیش میں کارروائی ۔ دھماکو مادے، دیسی ساختہ راکٹ تیارکرنے کا مادہ ضبط

نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے متاثر گروپ جس نے مبینہ طور پر خودکش حملے کی سازش کی تھی اور سیاست دانوں و سرکاری تنصیبات واقع دہلی اور دیگر مقامات پر شمالی ہند میں حملے کرنے کی سازش کررہے تھے ، تلاش میں پنجاب اور مغربی یو پی کے 8 مقامات پر دھاوے کئے ۔ این آئی اے نے 12افراد کو اس سلسلہ میں 26 ڈسمبر 2018ء سے اب تک گرفتار کیا ہے ۔ تازہ دھاوے جو گذشتہ 5دن کے دوران کئے گئے ، جب کہ قومی تحقیقاتی محکمہ ( این آئی اے ) نے محمد ابصارعمر 24سال کو ناگپور سے 12جنوری کو گرفتار کیا تھا ۔ این آئی اے نے کہا کہ جن افراد کو مبینہ طور پر حرکت الحرب اسلام کے ارکان ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ، ان سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بناء پر یہ دھاوے کئے گئے ۔ محکمہ قبل ازیں کہہ چکا ہے کہ اُس نے ایک مقامی ساختہ راکٹ تیار کرنے کا مادہ جو خودکش جاکیٹوں میں بھرا ہوا تھا اور 112آلارم گھڑیاں جنہیں ٹائمرس کے علاوہ 25کلوگرام
دھماکو مادہ ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا تھا ضبط کیا ۔ پوٹاشیم نائٹریٹ ، المونیم نائٹریٹ اور گندھک بھی ضبط کیا گیا ۔گروپ نے مبینہ طور پر ریموٹ کنٹرولڈ کارس اور وائرلیس بھی خریدے تھے تاکہ انہیں استعمال کیا جاسکے اور ریموٹ کنٹرول ترقی یافتہ دھماکو آلات تیار کئے جائیں ۔ علاوہ ازیں این آئی اے نے فولاد کے ڈبے ، برقی تار ،91 موبائیل فونس ، 134 سم کارڈس ، 3لیاب ٹاپس ، چاقو اور تلوار دولت اسلامیہ سے متعلق لٹریچر بھی قبل ازیں تلاشی کارروائیوں کے دوران ضبط کیا تھا ۔