دولت کی مقامی ذرائع سے فراہمی پر عائد پابندیاں نرم کرنے پاکستان کی اپیل

   

اسلام آباد۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے درخواست کی ہے کہ ملک کے مالیاتی نظام کو ہموار انداز سے چلانے اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے اثر کا تدارک کیلئے دولت کی مقامی ذرائع سے فراہمی پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں۔ پاکستان کی جانب سے درخواست آئی ایم ایف کے وفد اور حکومتی ٹیم کے مابین گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے دوران کی گئی۔