حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حالیہ دنوں میں شادی کی تقریبات میں نت نئے طریقہ اپنائے جارہے ہیں ۔ نوجوان بدلتے وقت اور حالات کے لحاظ سے کچھ نیا کرنے کے بارے میں سونچتے ہوئے شادی کو یادگار بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ کوئی شادی کے لباس میں رقص کررہے ہیں کوئی یوگا تو کوئی ورزش کررہے ہیں حال ہی میں ایک شادی شدہ جوڑے نے ایسا ہی کچھ کیا ہے ۔ دولھا اور دلہن استقبالیہ کے بعد ’ ویڈنگ ایگزٹ ‘ حصہ کے طور پر فائر اسٹنٹ کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا ۔ گابے اور عنبر ہالی ووڈ میں اسٹنٹ ماسٹرس کے طور پر کام کررہے ہیں انہوں نے اسٹنٹ شروع ہونے سے پہلے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا ۔ اسی دوران ایک شخص نے عنبر کے دائیں ہاتھ میں موجود پھولوں کے گلدستے کو آگ لگادی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں آگ کے شعلے دولھا اور دلہن کے کمر تک پہونچ گئے ۔ وہ کچھ دیر لیپٹی ہوئی آگ میں دوڑے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے ۔ دو افراد ان کی آگ بجھادی ۔۔ ن