دو بیویوں کے جھگڑے میں کمسن کی موت

   

حیدرآباد: والد کی دو بیویوں کے جھگڑے میں ایک کمسن فوت ہوگیا ہے ۔ سائبر آباد کے علاقہ شنکر پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 سالہ راگھویندر جو پلی گوڑہ شنکر پلی علاقہ کے ساکن دشترتھ کا بیٹا تھا ۔ 10 اپریل کو یہ لڑکا اپنے والد کی دونوں بیویوں کے ساتھ زہریلی شئے استعمال کرلیا تاہم دونوں بیویاں بچ گئیں لیکن بچہ فوت ہوگیا ۔ دشرتھ کو دونوں بیویاں وسنتا اور جیہ اماں اکشر جھگڑا کرتی تھیں اور دونوں بیویوں کے جھگڑے کے سبب دشرتھ پریشان ہوگیا تھا ۔ 10 اپریل کو جھڑے کے بعد اس نے دونوں بیویوں کو سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن دونوں اپنے موقف پر اٹل تھیں جس سے تنگ آکر دشرتھ نے اپنے آپ کو ختم کرنے کی دھمکی دی اور گھر سے چلا گیا ۔ شوہر کی اس بات پر پریشان دونوں بیویوں نے اپنے آپ کو ختم کرنے کیلئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور بچہ نے بھی اپنے آپ کو ختم کرنے کے لئے نامعلوم زہریلی دوا جو دونوں کے استعمال کے بعد بچ گئی تھی، استعمال کرلیا جس کی فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں بچہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔