دو صحافیوں کے قتل کے جرم میں عراقی شخص کو پھانسی کی سزا

   

بغداد: عراق کی سپریم کورٹ نے جنوبی شہر بصرہ میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے دو صحافیوں کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ فیصلہ پیر کو سنایا گیا ہے۔الدجلہ ٹیلی ویڑن کے 37 سالہ نمائندے احمد عبد الصمد اور ان کا 26 سالہ کیمرہ مین صفا غالی جنوری 2020 میں اپنے آبائی شہر بصرہ میں گاڑی چلا رہے تھے کہ ایک اور گاڑی آگے بڑھی اور بندوق برداروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریںبصرہ کی عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص جس کی شناخت صرف’ایچ کے‘ کے نام سے ہوئی ہے، نے تمام جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس نے دو صحافیوں کو ’سیکورٹی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے اور لوگوں کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے ڈرانے کے مقصد سے قتل کیا تھا۔