دو میڈیکل اسٹور سے 1.5 لاکھ روپے کی جعلی ادویات ضبط

   

بھونیشور: اڈیشہ میں پولیس نے جھارسوگوڑا اور بارگڑھ سے 1.5 لاکھ روپے سے زیادہ کی دوائیں ضبط کی ہیں۔ریاستی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ میسرز امت میڈیکل ایجنسیز، جھارسوگوڈا اور میسرز وکاس اینڈ کمپنی، برگڑھ سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی دوائیں ضبط کی گئی ہیں۔ ان ادویات کے مینوفیکچررز نے تصدیق کی کہ یہ دوائیں ان کی طرف سے تیار نہیں کی گئی ہیں۔
اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ دوائیں وارانسی، اتر پردیش میں واقع تین فرموں سے فراہم کی گئیں۔اس سلسلے میں اتر پردیش حکومت کی طرف سے تفصیلات فراہم کی گئیں جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ ان ہول سیلرز کے ڈرگ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔