حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) ملک کو تمغے دلاکر ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والے کھلاڑی آج بدترین حالات سے دوچار ہیں۔ حکومتوں کی طرف سے کوئی امداد یا ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہندوستان میں ایسے کئی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ صلاحیتوں کو منوایا ہے اور ایک سے زائد میڈلس حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے مگر اسپورٹس اکیڈیمس اور حکومتوں کی جانب سے انہیں نظرانداز کردیا ہے۔ ایسے ہی کھلاڑیوں میں سیتاساہو ہے جنہوں نے اسپیشل اولمپکس میں دو کانسے کے تمغے جیتے ہیں مگر آج اپنا اور اپنے ارکان خاندان کا پیٹ بھرنے کیلئے سموسے فروخت کرنے کیلئے مجبور ہیں۔ سیتاساہو کے غربت کی خبر سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ طرح طرح کے کامنٹس کررہے ہیں۔ن