دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں 22 کروڑ روپے میں دوسرا گھر خریدا

   

ممبئی۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے علی باغ میں 22 کروڑ روپے میں دوسرا گھر خریدا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ یہ بنگلہ پہلے دی ایورسٹون گروپ کے راجیش جگی کی ملکیت تھا۔اداکارہ کے دفتر سے کوئی جواب نہیں آیا۔زیب کی ڈاٹ کام کے اشتراک کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق ، خریدار کے اے انٹرپرائززایل ایل پی ہیں جہاں دیپیکا پڈوکون شراکت دار ہیں اور آر ایس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ جہاں رنویر سنگھ ڈائریکٹر ہیں ان کے نام درج ہیں۔ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملکیت 13 ستمبر کو رجسٹرڈ کی گئی تھی اور 1.32 کروڑ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔ پراپرٹی 2.25 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کا تعمیراتی رقبہ تقریبا 18000 مربع فٹ ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس بنگلے کی قیمت تقریبا 12ہزار روپے فی مربع فٹ ہے۔5 بیڈ روم ، ہال اور کچن گراؤنڈ پلس فرسٹ فلور بنگلہ ستیرجے نامی علاقے میں واقع ہے جسے اب ارب پتیوں کی گلی بھی کہا جاتا ہے۔علی باغ میں کئی مشہور شخصیات اور صنعت کاروں کے بنگلے ہیں جیسے ویدانتا ریسورسز کے نوین اگروال ، ریمنڈز کے گوتم سنگھانیہ ، یونیکیم لیبز کے پرکاش مودی۔ لمیٹڈ انفوسس کے سلیل پاریکھ ، کے کے آر کے سنجے نائر اور نائکا کے فالگونی نیر اور ایکویٹی انویسٹر دیوین مہتا سمیت دیگر یہاں موجود ہیں۔ ایجنٹس نے بتایا کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا بھی یہاں ایک بنگلہ ہے ۔
شاہ رخ خان راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میں
ممبئی ۔ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے پرستارطویل عرصے سے کچھ بہت دلچسپ چیزوںکے منتظر ہیں۔ خان کے پاس ایش راج کی ایکشن فلم پٹھان، اٹیلی کا ہائی آکشن ڈکیتی ڈرامہ کے بعد اب وہ راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میں ہے جو امیگریشن کے مسائل پر مبنی کہا ہے ۔جس کا نام ڈانکی فلائیٹ ہے۔ یہ فلم غیر قانونی راستہ جو ہندوستانی کینیڈا اور امریکہ جیسے ممالک منتقل ہوتے ہیں اس پر مبنی ہے ، تاہم یہ فلم عام ہیرانی طرز کی ہوگی ، جس میں بہت سارے جذباتی اور ہلکے پھلکے مزاحیہ لمحات ہوں گے۔ فلم مئی2022 میں شروع ہونے کا امکان ہے اور تاپسی پنو شاہ رخ کے مقابل ہیروئین ہوں گی۔