بھونیشور: اڑیسہ میں دھام نگر اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے تعینات ایک پولنگ افسر کی جمعرات کو کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج کے دوران موت گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھام نگراسمبلی ضمنی انتخاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر139پر تعینات پولنگ افسر نٹورمنڈا کی بدھ کو طبیعت بگڑ گئی تھی۔اس کے فورا بعد انھیں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا،جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔