دھرماتما اور قربانی نے فیروز خان کو بلندیوں پر پہنچادیا

   

نئی دہلی: فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔ والد پٹھان جب کہ والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔ بنگلور سے بمبئی آئے تاکہ فلموں میں کام کر سکیں۔فلم کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی’ منفرد اسلوب تھا’ جو انہیںدیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔ کہا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔ان کی مشہور فلموں میں اونچے لوگ، آرزو ، آدمی اور انسان ، انجان راہیں ، میلہ ، اپاسنا ، کالا سونا ، گیتا میرا نام ، درندہ اور ویلکم قابل ذکر ہیں ۔ دھرماتما اور قربانی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔ 27اپریل 2009 کو ان کا انتقال ہوگیا ۔