دھرمیندر 88 برس کے ہوگئے ، ہیما مالنی اور پرستار وںکی مبارکباد

   

ممبئی :بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر 88سال کے ہوگئے ۔بالی وڈ کی ڈریم گرل اور سیاستدان ہیما مالنی نے اپنے شوہر لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے نام 88 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جبکہ دھرمیندر کے پرستاروں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔بالی ووڈ کی سوپر ہٹ فلم شعلے کے مشہور اداکار دھرمیندرا(ویرو) نے گزشتہ روز اپنی 88 ویں سالگرہ منائی۔ ہیما مالنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔ آپ کو زندگی میں ڈھیروں خوشیاں ملیں اور آپ یہ دیکھ سکیں کہ میرے لیے آپ کتنے خاص ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ جوڑی کی شادی 1980 میں ہوئی تھی جو کہ فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب شادی ہے ۔ انہیں دوبیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول بھی ہیں۔جوڑے نے کئی فلمیں بھی ساتھ کی ہیں جن میں دی برننگ ٹرین، شعلے، راجہجانی، سیتااور گیتا اور پرتگیہ، تم حسین میں جوان ، چرس، جگنواوردیگر شامل ہیں۔