دھرم سنسدپرکارروائی مذہبی آزادی کے منافی:ہندوسینا

   

نئی دہلی : ہریدوار میں منعقد اشتعال انگیزدھرم سنسد کے معاملے میں اب ہندو سینا بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر کی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔ اس دھرم سنسدپرپوری دنیامیںجم کر بدنامی ہوئی اورسیکولرزم اور جمہوری قدروں کوعزیزرکھنے والے متعددافرادنے کارروائی کے لیے دبائو ڈالا تب سپریم کور ٹ میں داخل عرضی پرپولیس سے جواب مانگا گیا جس کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔اس کارروائی پربھی متعددسخت گیرتنظیمیں اشتعال انگیز بیان دینے والوں کے دفاع میں کود گئیں۔درخواست گزار نے یہ بھی کہاہے کہ اگر دھرم سنسد معاملے میں کارروائی کی جاتی ہے تومبینہ نفرت انگیز تقریر پر مسلم لیڈروں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے۔