دھمکیوں کے باعث لبنانی خاتون صحافی ایمان الشویخ نے ایم ٹی وی چھوڑ دیا

   

بیروت: لبنان کی ایک معروف صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایم ٹی وی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہیں حزب اللہ کے حامیوں نے مبینہ طور پر انہیں قتل کی دھمکیاں دیں۔ایم ٹی وی کی ایک میزبان، صحافی اور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ایمان شویخ نے ایرانی حمایت یافتہ گروہ کا نام لیے بغیر لکھاکہ میں نے ایم ٹی وی چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ معاملہ قتل کی دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے تک پہنچ گیا ہے جس کا مجھے سامنا ہے۔ بات میرے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے علاوہ سڑک پر اور گھر تک میرا تعاقب کرنے تک پہنچ گئی ہے۔سمیر قصیر آئیز سینٹر نے اطلاع دی کہ 12 نومبر سے شویخ کو دھمکیوں، اکسانے اور غداری کے الزامات کی مہم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ وہ سیاسی رائے ہے جو وہ ایکس پر شائع کرتی ہیں اور ایم ٹی وی کیلئے ان کا کام۔