دھولیہ میں گیاس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 13 ورکر ہلاک

   

امیت شاہ کی فڈنویس سے فون پر بات چیت
ممبئی ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دھولیہ ضلع کی ایک کیمیکل فیکٹری میں گیاس کے ایک استوانے (سلنڈر) کے پھٹ جانے سے ایک زبردست دھماکہ ہوگیا جس میں 13 ورکر ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے ۔ مگھاڈی گاؤں کی اس فیکٹری میں اس وقت کم سے کم 100 ورکر موجود تھے ۔ شرپور تعلقہ کی پولیس چوکی کے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 9 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا ۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے زندگیوں کے اتلاف پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور اس حادثہ کے مہلوکین کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپیوں کا معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ ضلع کلکٹر ایس پی اور ایس ڈی ار ایف کی ٹیم بھی مقام حادثہ پر پہنچ گئی ۔ دھماکہ سے بھڑک اٹھنے والی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے۔ دریں اثناء مرکزی وزیر امیت شاہ نے فون پر فڈنویس سے بات چیت کی اور فیکٹری کے دھماکہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔