دھوکہ بازوں کو بینک اکاؤنٹس فراہم کرنے والے بینک ملازمین گرفتار

   

حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) سائبر دھوکہ بازوں کو بینک اکاؤنٹس فراہم کرنے کے خلاف جاری پولیس کو کارروائی کے تحت سائبرآباد پولیس نے بینک ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ بڑے پیمانے پر بینک اکاؤنٹس کی تیاری اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بینک ملازمین سائبر دھوکہ بازوں کا ساتھ دے رہے تھے۔ سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے 5 مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بینک ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ پہلے کیس میں 30 سالہ انوش کمار اسسٹنٹ مینیجر انڈین بینک حیدرآباد، 34 سالہ مداوٹ دنیش چوہان برانچ مینیجر انڈین بینک کوکٹ پلی ، دوسرے کیس میں 32 سالہ نریش سمہار سابق مینیجر بینک آف مہاراشٹرا پرگتی نگر برانچ حیدرآباد، تیسرے کیس میں 37 سالہ آر مہیش سابق فیلڈ آفیسر بندھن بینک، چوتھے کیس ریڈی ہریش، فیلڈ آفیسر انڈس بینک، جے این ٹی یو برانچ اور این روی سیلز مینیجر انڈس بینک جے این ٹی یو برانچ کیس نمبر پانچ میں 29 سالہ جی سائی وینکٹ اسسٹنٹ بینک مینیجر حیدرآباد کو گرفتار کرلیا۔عJM