دہشت گردی کے ماڈیول نٹ ورک میں 19مقامات کی این ائی اے نے لی تلاشی

,

   

پچھلے ہفتے مذکورہ این ائی اے نے 44سے زائد مقامات کی تلاشی لی اور ائی ایس ماڈیول معاملے سے جڑی 15گرفتاری انجام دی تھیں۔
نئی دہلی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) نے پیرکے روز ایک بنیاد پر ست دہشت گرد گروپ کے سلسلے میں ملک کے 19سے زائد مقامات کی تلاشی لی ہے۔

ایجنسی ذرائع نے کہاکہ صبح سے ہی 19سے زائد مقامات پرتلاشی کاکام جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یہ تلاشیاں ائی ایس کے ایک بڑے دہشت گرد گروپ کو پکرنے کے سلسلے میں ہیں۔

پچھلے ہفتے مذکورہ این ائی اے نے 44سے زائد مقامات کی تلاشی لی اور ائی ایس ماڈیول معاملے سے جڑی 15گرفتاری انجام دی تھیں۔

تلاشی کے دوران انسداد دہشت گردکی تحقیقاتی ایجنسی نے بڑی مقدار میں غیرمحسوب نقدی‘ہتھیار‘تیز دھار آلات‘حساس دستاویزات‘اور مختلف ڈیجیٹل آلات ضبط کئے ہیں۔

این ائی اے اہلکاروں نے کہاکہ ملزم”غیرملکی ہینڈلرس“کے اشاروں پر ہندوستان میں کام کررہے ہیں اور ملک میں مستعدی کے ساتھ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔