دہلی۔این سی آر میں گرمی سے راحت کی امید: محکمہ موسمیات

   

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کے درمیان دہلی-این سی آر کو ابر آلود آسمان کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لو چلنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کل ایک ٹویٹ میں کہا، ‘اگلے پانچ دنوں کے دوران پنجاب، جنوبی ہریانہ-دہلی، راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں اور اگلے دو دنوں میں گجرات، ودربھ، جھارکھنڈ میں لو چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔