دہلی۔ آر ایس ایس سے جڑے بی جے پی کسانوں کے مسائل پر احتجاجی مارچ نکالے گا

,

   

مذکورہ بی کے ایس نے یہ بھی کہاہے کہ حکومت کو جی ایم(جنیاتی طور پر تبدیل شدہ)سرسوں کے بیج کی منظوری نہیں دینی چاہئے۔
ناگپور۔ مذکورہ راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سے منسلک ایک کسان تنظیم بھارتیہ کسان سنگھ(بی کے ایس)نے جمعرات کے روز کہاکہ 19ڈسمبر کے روز ”کسان گرجنا“ کے نام پر قومی سطح کا ایک مارچ نکالے گی جس کا مقصد زراعت اور اس کے حالات میں بہتری کے مختلف راحت کاری اقدامات کی مانگ ہے۔

بی کے ایس عاملہ کے رکن نانا اکھیری نے ایک بیان میں کہاکہ کسان جو ”کھانے کے اناج‘ ترکاریاں‘ پھل‘ دودھ وغیرہ فراہم کرتے ہیں‘وہ زراعت مصنوعات پر ہونے والے منافع میں کمی کی وجہہ سے آج وہ بہت”مایوس“ ہیں اور اسی وجہہ سے خودکشی کررہے ہیں۔

اس میں کہاگیاہے کہ ”کسانوں کی پریشانیوں کو دورکرنے کے لئے بی کے ایس تمام زراعی پیدواروں پر منافع بخش قیمتوں کی مانگ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کھیتی کی پیدوار پر سامان اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی)نہیں لگایاجانا چاہئے اورکسان سمان ندھی کے تحت فراہم کی جانے والی مالی راحت میں اضافہ کیاجانا چاہئے۔

اکھیری نے کہاکہ پیر کے روز قومی درالحکومت میں ’کسان گرجنا‘ ریالی سے ملک بھر کے لاکھوں کسان مزدور حصہ لیں گے۔

مذکورہ بی کے ایس نے یہ بھی کہاہے کہ حکومت کو جی ایم(جنیاتی طور پر تبدیل شدہ)سرسوں کے بیج کی منظوری نہیں دینی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ مزیدملک کی درآمد او ربرآمد پولیسی عوام کے مفاد میں ہونی چاہئے