دہلی۔ بینٹ لی کار جو پونڈا چڈا کے بھتیجے چلارہاتھا کی اٹو سے ٹکر ‘ واقعہ میں ترکامنستان کی ایک خاتون فوت

,

   

انیس سال کا اسیس چڈھا جو مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی چلارہاتھا ‘ پونڈا چڈپا کا بھتیجا ہے ‘ جو ویو گروپ کا بانی اور شراب کا سابق کاروباری ہے‘ جس کی موت2012میں اس کے بھائی کے ساتھ ایک شوٹ اؤٹ میں ہوگئی تھی

نئی دہلی۔ پیر کی دوپہر میں نئی دہلی کے چانکیہ پوری علاقے سے گذر رہے ایک اٹورکشا سے بینٹ لی کار کی ٹکر کے بعد اس میں سوا ر 51سالہ سیاح کی موت اور اس کے ساتھ سوار باقی دو جو ترکامنستان سے تعلق رکھنے والے تھے جو اس وقت بری طرح زخمی ہوگئے ۔

انیس سال کا اسیس چڈھا جو مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی چلارہاتھا ‘ پونڈا چڈپا کا بھتیجا ہے ‘ جو ویو گروپ کا بانی اور شراب کا سابق کاروباری ہے‘ جس کی موت2012میں اس کے بھائی کے ساتھ ایک شوٹ اؤٹ میں ہوگئی تھی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( نئی دہلی) مادھور ورما نے کہاکہ’’ ائی پی سی کی دفعہ279اور304کے تحت چانکیہ پوری پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف ایک کیس درج کیاگیا ہے ۔

اس کی گرفتاری بھی عمل میںآچکی ہے‘‘۔ایک پولیس افیسر نے کہاکہ گاڑی نے ٹریفک سنگل پر ایک اسٹیشنری اٹوکو ٹکر ماری۔ایک پراپرٹی ڈیلر جگدیش بانی وال نے کہاکہ ’’ اپنے دوست کے انتظار کرتے ہوئے میں قریب میں کھڑا تھا‘ جب میں نے دیکھا کہ گاڑی نے گرین سگنل کے انتظار میں کھڑے ایک اٹو کو ٹکر ماردی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ اٹو دو اور تین کھنبوں سے ٹکرایا ‘ جس کے بعد وہ تباہ ہوگیا۔

وہاں پر چاروں طرف خون تھا۔ میں کیٹ ایمبولنس کو فون کال کیا‘ جس نے تینوں عورتوں اور اٹوڈرائیور کو اے ائی ائی ایم اسپتال منتقل کیا‘‘۔بانی وال نے دعوی کیا کہ مذکورہ عالیشان گاڑی کی پولیس کی دوگاڑیو ں کی نگرانی میں تھی۔ جب اس کے متعلق ڈی سی پی ورما سے پوچھا گیاتو انہو ں نے کہاکہ ’’ اسیس پنجاب پولیس کے حفاظتی دستے میں ہے اور وہ اس کی گاڑی کی نگرانی میں رہتے ہیں‘‘۔

پولیس نے کہاکہ اٹوکو ٹکر مارنے کے بعد کار ایک کھنبہ سے جاکر ٹکرائی۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم ک وہاں پر کھڑے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا کہا ہے کہ اسیس پونٹی کے بھائی راجندر سنگھ چڈھا کا بیٹا ہے۔

ویو گروپ کا موجودہ چیرمن راجندر ہے جس سے انڈین ایکسپرس نے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس کا فون بند تھا۔ ایک پولیس افیسر نے کہاکہ’’ دہلی میں پڑھائی پوری کرنے کے بعد اسیس لندن چلا گیاتھا۔

وہ پچھلے سال ہندوستان واپس آنے کے بعد اپنے والد کے کاروبار میں جڑ گیا۔اپنے والد کے دفتر سے وہ اپنے دفتر واپس لوٹ رہا تھا جس وقت یہ حادثہ پیش آیاتھا‘‘۔اٹورکشہ 40سالہ راگھو بیر چلارہاتھا جبکہ اس میں سوار 51سالہ الجانوا گولسات‘ 33سالہ عطیہ الامگول‘ 55سالہ گلیام تھے جس میں گولسات کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔