دہلی۔ وقف بورڈ بدعنوانی معاملے میں اے سی بی دھاوے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے چار گرفتار

,

   

نئی دہلی۔اتوار کے ایک عہدیدار نے کہاکہ دہلی وقف بورڈ بدعنوانی معاملے میں چھاپہ ماری کرنے والے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کی کاروائی میں مبینہ رکاوٹ پیدا کرنے والے چار افراد کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ ملزمین کی شناخت20سالہ افسر‘ 31 سالہ انور‘ دونوں باٹلہ ہاوز کے ساکن‘45 سالہ شکیل احمد‘ ساکن ذاکر نگر اور 45سالہ سکندر ساکن جوگا بائی ایکسٹینشن کے طور پر ہوئی ہے۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز مذکورہ پولیس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے قریبی ساتھ حامد علی کو آرمس ایکٹ میں گرفتار کیاتھا اور تین علیحدہ ایف ائی آر درج کئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (ساوتھ ایسٹ) ایشا پانڈے نے کہاکہ ”ایک غیر قانونی ہتھیار اورزندہ کارتوس حامد علی کے مکان سے دستیاب ہوئے ہیں۔

انہیں اس کیس میں گرفتار کرلیا گیاہے“۔دوسری ایف ائی آر کوثر امام صدیقی عرف لادن ساکن جوگا بائی ایکسٹینشن کے خلاف آرمس ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔ ان کے مقام سے ایک دیسی ساختہ پستول اور تین راؤنڈ زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ملزم کوثر امام صدیقی آرمس ایکٹ کیس میں اب بھی مفرور ہے۔ تیسری ایف ائی آر چھاپہ ماری کرنے والے اے سی بی پارٹی کے سرکاری کام میں خلل پیدا کرنے پر درج کیاگیا ہے جس میں اب چار لوگوں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔

درایں اثناء رکن اسمبلی کے حامیوں کا ایک ویڈیو جس میں وہ اے سی بی اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ او رہاتھا پائی کررہے ہیں اتوار کے روز سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔اس27منٹ کے ویڈیو میں درجنوں یونیفارم زیب تن کئے ہوئے ای سی بی کے عہدیداروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ ویڈیو ستمبر16کے روز نکالاگیا ہے جب اے سی بی اہلکاروں دہلی وقف بورڈ میں بدعنوانیوں اور بے ضابابطگیوں کی جانچ میں متعدد چھاپہ ماری تھے۔

اسی کیس میں ستمبر16کے روز اے سی پی کے متعدد چھاپوں کے نتیجے میں مجرمانہ مواد اور ثبوت برآمد ہونے کے بعد مذکورہ اے اے پی رکن اسمبلی کی گرفتاری عمل میں ائی تھی۔

اینٹی کرپشن بیور و سربراہ مدھر ورما نے کہاکہ ”دہلی حکومت سے دہلی وقف بور ڈ کوامداد کے طو رپر ملنے والے فنڈس میں بے ضابطگیوں کا ان پر الزام ہے“۔ چار دنوں کے لئے رکن اسمبلی خان پولیس تحویل میں دئے گئے ہیں۔