دہلی۔ ڈی ڈی اے کی غیر قانونی قبضہ جات مہم کے حصہ کے طور پر مندر منہدم کرنے کے بعد بی جے پی‘ وی ایچ پی کا احتجاج

,

   

سابق دہلی بی جے پی صد ادیش گپتا نے الزام لگایا کہ شہر کی مناد ر کو اروند کجریوال حکومت نشانہ بنارہی ہے۔
نئی دہلی۔ مذکورہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے)نے جمعرات کے روز راجندر نگر علاقہ میں مخالف غیر قانونی قبضہ جات مہم کے حصہ کے طور پر ایک مندر کو منہدم کردیا جو بی جے پی او روشواہند و پریشد کے ایک احتجاج کا سبب بنا ہے۔

ڈی ڈی اے کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ”مذہبی ڈھانچوں کے انہدام کے لئے مذہبی کمیٹی(حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ) کے ایک رائے درکار ہوتی ہے۔ ہم کمیٹی کی منظور اوراس کے بعد آگے بڑھنے اور انہدامی کاروائی انجام دینے کی مانگ کرتے ہیں“۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ سنٹرل دہلی کے راجندرا نگر علاقے میں انہدامی عمل کے لئے سکیورٹی کے موثر انتظامات انجام دئے گئے ہیں“۔ اس پولیس افیسر نے کہاکہ ”جمعرات کی صبح انہدامی کاروائی انجام دی گئی ہے۔

چالیس فیصد عمارت منہدم کردی گئی ہے اور یہ عمل پرامن طور پر انجام پایاہے۔

متعدد بی جے پی او روشواہندو پریشد (وی ایچ پی)لیڈران اور ورکرس نے مندر کے پاس انہدامی کاروائی کے خلاف دھرنا دیا۔سابق دہلی بی جے پی صد ادیش گپتا نے الزام لگایا کہ شہر کی مناد ر کو اروند کجریوال حکومت نشانہ بنارہی ہے۔

گپتا نے کہاکہ ”ہم ڈی ڈی اے کی کاروائی کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں اور میں لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اکٹھا ہوں اور مندر کو منہدم کرنے کی کوشش کی مخالفت کریں“۔