دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے مہم کا آج شام اختتام

   

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے تشہری مہم کا 3فروری کی شام اختتام عمل میں آئے گا ۔ آخری لمحات میں ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے تمام جماعتیں بھر پور کوشش کررہی ہیں ۔تمام اہم قائدین کی مہم انتہائی عروج پر ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کو اپنی ہدایات میں یہ بھی کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو پیسے کی طاقت کے غلط استعمال اور ووٹروں کو ترغیب دینے کی تمام اقسام کی کوششوں پر قریبی نظر رکھی جائے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ فلائنگ اسکواڈ کے افسران رشوت لینے اور دینے والے افراد اور کسی دوسرے شخص کے خلاف جن سے ممنوعہ اشیاء ضبط کی گئی ہیں، فوری طور پر شکایات یا ایف آئی آر درج کریں۔70 رکنی دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔