دہلی اور اطراف میں زلزلہ کے جھٹکے

   

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی اور اطراف کے علاقوں میں آج سہ پہر زلزلہ کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بتایا گیا ہیکہ شام 4.08 بجے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت زلزلہ پیما پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ یہ جھٹکے ہریانہ کے فریدآباد میں محسوس کئے گئے ۔ کہا گیا کہ زلزلہ کا مبدا فریدآباد کے 9 کیلو میٹر مشرق میں تھا۔ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد عوام اپنے گھروں سے خوف کے عالم میں باہر نکلتے دیکھے گئے۔ دہلی پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف کا شکار نہ ہو اور تحمل سے کام لیں۔ عوام سے کہا گیا کہ وہ بلند عمارتوں، درختوں ، دیواروں سے دور رہیں اور ہنگامی حالات میں 112 نمبر پر کال کریں۔