دہلی ایرپورٹ کی بھاری چھت کا بڑا حصہ منہدم

,

   

مودی نے مارچ میں افتتاح کیا تھا ،ایک شخص ہلاک، 8 افراد ز خمی، گاڑیوں کو نقصان

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بارش کی وجہ سے دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 کی بھاری بھرکم چھت کا بڑا حصہ اور پلرس منہدم ہو گئے۔ اس حادثہ میں جہاں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، وہیں ایک شخص ہلاک ہوا اور 8 افراد زخمی بتائے گئے ہیں جو گاڑیوں میں سوار تھے ۔این سی آر میں مانسون کی پہلی بارش کی وجہ سے جہاں لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی وہیں ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔جمعہ کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کا نتیجہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور درخت اکھڑ کر گر پڑے، علاوہ ازیں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کی چھت کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا جس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی، اس دوران 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔